تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے

تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پے دل قربان اس پے جان بھی قربان ہے

اس کی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو
اس سے تیری آبرو ہے اس سے میری آبرو
اس سے تیرا نام ہے اس سے میری پہچان ہے

اک دیارِ نور و نگہت وادیی مہران ہے
نور آنکھوں کا میری آنکھیں بلوچستان ہے
دل ہے سرحد کی زمین، پنجاب جسم و جان ہے

یہ میرے قاید کی جیتی جاگتی تصویر ہے
حضرتِ اقبال کے خوابوں کی یہ تعبیر ہے
یہ وطن پیارا وطن سرمایاے امان ہے

تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پے دل قربان اس پے جان بھی قربان ہے

Leave a Reply »»